Aug ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں ریمانڈ اور اسد عمر لاپتہ

مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا ایف آئی اے کو ایک دن کا ریمانڈ دے دیا ہے، ان پر سائفر کیس کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو مقامی عدالت نے ایک دن کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے جن سے سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمہ کے تحت تفتیش کی جائے گی۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف یہ اقدام سیاسی انتقام کے تحت کیا گیا ہے۔
دوسری جانب موصولہ رپورٹ کے مطابق اسد عمر لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بھی ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔
یادر ہے کہ گزشتہ سال سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک امریکہ کے ایما پر پیش کی گئی ہے اور ایک عوامی اجتماع میں انہوں نے امریکی مداخلت کے ثبوت کے طور پر ایک کاغذ بھی عوام کو دکھایا تھا اور کہا تھا کہ انہیں روس کے ساتھ تعلقات جوڑنے کے الزام میں سزا دی جا رہی ہے۔

ٹیگس