اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا دھرنا، سلمان اکرم راجہ کی ملاقات کے بعد اختتام
پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد یہ دھرنا ختم کر دیا گیا
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچی، سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی جو دس منٹ جاری رہی۔ سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سے ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل سے ملاقات ہوئی۔ دھرنے میں سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس بھی پہنچ گئے، علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہر شخص کے بنیادی حقوق ہیں جنہیں ختم کرنا ظلم ہے، اس وقت ظالم حکمران ہیں، ظالم نااہل ہوتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
پی ٹی آئی کارکنوں نے سپریم کورٹ کے باہر نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو اڈیالہ جیل بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت دو پرائیوٹ ڈاکٹرز کے ناموں پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے جو کہ تیس منٹ سے زائد تک جاری رہی۔ ملاقات میں سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے باہر سے دھرنا ختم کردیا۔