Sep ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  •  عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت کی مخالفت

پاکستان میں ایف آئي اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین کی درخواست ضمانت پر دلائل نہ سننے کی استدعا کردی ہے

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی مخالفت کردی ہے۔
ایف آئی اے نے سائفر کیس سے متعلق سے بنائی گئی خصوصی عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں اسد عمر کی درخواست ضمانت کی سماعت چودہ ستمبر کو ہے اور اسد عمر کی درخواست کا ذکر چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست میں نہيں ہے۔
ایف آئی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کی تعمیل نہيں کی جارہی ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شریک ملزمان کی ضمانت سے متعلق بھی سرٹیکفٹ میں لکھنا ضروری ہے۔

ٹیگس