Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے2 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نگراں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک بار پھر 26 اعشاریہ 02 روپے اور 17 اعشاریہ 34 روپے کا اضافہ کرکے پاکستانی کی تاریخ میں فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات کے اس قیمت پر فروخت ہونے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
پاکستان کی فنانس منسٹری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے انہوں نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات پر ابھی جی ایس ٹی ٹیکس کی چھوٹ دے رکھی ہے لیکن پٹرول پر 60 روپے فی لیٹر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی، ایچ ایس ڈی پر 50 روپے فی لیٹر، ھائی بلینڈنگ کمپوننٹ پر 95 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے جب کہ 18 سے 22 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی اس کے علاوہ وصول کئے جا رہے ہیں۔

ٹیگس