پاکستان میں تین داعشی دہشت گرد ہلاک
Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
پاکستان کی سیکورٹی فورس نے داعش کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: شمال مغربی پاکستان کے خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی کے ادارے نے بتایا ہے کہ داعش کے تینوں دہشت گرد، صوبے میں سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی کے ادارے کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گرد پیشاور میں ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
در ایں اثنا پاکستان میں انسداد دہشت گردی پولیس نے گزشتہ جمعرات کو بتایا تھا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کا بدنام زمانہ سرغنہ، غلام الدین شاہ وانی عرف الیاس شعیب، بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں ہلاک ہو گیا ہے۔