Feb ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا: اسحاق ڈار

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا افسوسناک اورقابل مذمت ہے، ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھنا چاہیے تھا اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت دوسری پارٹیوں کے ساتھ ملکر بن رہی ہے،ہر چیز ڈیل ہوگی ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی آئی ایم ایف کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے وہ آج چلا گیا ہوگا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ان حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا ان کا دعوی تھا کہ اس قرضے سے غربت بڑھے گی ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام آنا چاہئے انہوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف کے لئے مجھے زیرو کیا گیا اور پھر الیکشن میں دھاندلی کرائی گئی۔

ٹیگس