Feb ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کی بعض جماعتوں کا انتخابی نتائج کےخلاف احتجاج کا دائرہ بڑھانےکااعلان

پاکستان کی جماعت اسلامی، جے یو آئی ف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان : کراچی پریس کلب کے باہر عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری صفدر عباسی کا کہنا تھا  کہ دس رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرے گی، موجودہ حکومت کو چلنے نہیں دیں گے ۔

جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر  اسامہ رضی نے کہا کہ 8 فروری کو لوگوں نے پر امن انقلاب برپا کیا، ملک طاقتوروں کی مرضی سے نہیں، آئین کے مطابق چلے گا۔

 احتجاجی مظاہرے  میں جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف کے کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

ٹیگس