پاکستان کے حکمراں اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i431217-پاکستان_کے_حکمراں_اتحاد_کو_قومی_اسمبلی_میں_دو_تہائی_اکثریت_حاصل
پاکستان کے حکمراں اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Mar ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے حکمراں اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل

پاکستان کے حکمراں اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی۔

سحرنیوز/ پاکستان: الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد حکمراں اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں حکمراں اتحاد کے ارکان کی مجموعی تعداد 230 ہو گئی ہے۔

حکومتی اتحاد میں ن لیگ کے 123، پیپلز پارٹی کے 73، ایم کیو ایم پاکستان کے 22، ق لیگ کے 5، آئی پی پی کے 4، مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے 336 رکنی ایوان میں دو تہائی اکثریت 224 ارکان پر بنتی ہے۔