Apr ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • لاہور میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے غزہ مارچ کا انعقاد

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں لاہور میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

سحرنیوز/ پاکستان: مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں- ا ن ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنے بچوں کی تدفین کر رہی ہیں ، یہی لوگ اللہ سے ڈرنے والے اورہمارے آئیڈیل ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ساٹھ ہزار حفاظ وہاں موجود ہیں جو قرآن کی پکار پر اپنی جان قربان کر رہے ہیں- انہوں نے قرآن کو پہچانا ہے اور ہم ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جہاد میں عزت اور مزاحمت میں زندگی ہے، جو سر جھکا لیتے ہیں ان کے لیے دنیا و آخرت میں کوئی مقام نہیں ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کا غرور توڑ دیا ،اسرائیل شکست کھا چکا ہے اورلاکھوں صہیونی غزہ سے بھاگ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مڈل ایسٹ کا نقشہ بدل جائے گا ۔

 حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے بھی غزہ مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کی شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین سے ظالم اسرائیل کے انخلا تک احتجاج جاری رکھے گی۔ ہماری ہر سرگرمی اہل غزہ کے نام ہے۔ بیت المقدس امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔

 

ٹیگس