Apr ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیرِ اعظم کی ، اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا-

سحرنیوز/ پاکستان: موصولہ خبروں کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جو ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دورے پر ہيں ، اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر الجاسر کے ساتھ ملاقات  میں کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پراستوار کرنےکیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) فعال ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو شراکت داری، تعمیرنو اور روزگار میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے اپنے سابقہ دور حکومت میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا اور  پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا - ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی گفتگو ہوئی- 

ٹیگس