پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، درجنوں دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں سڑسٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے دس جوان مارے گئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: بلوچستان کےسیکیورٹی ذرائع کے مطابق رات گئے علیحدگی پسند دہشت گردوں نے بلوچستان کے بارہ مقامات پر حملے کیے، جن میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے دس جوان جاں بحق ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں سڑسٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام حملے ناکام بنا دیے، سیکیورٹی فورسز کا مختلف لوکیشنز پر دہشت گردوں کا تعاقب تاحال جاری ہے اورکارروائیوں میں مزید دہشت گردوں کی ہلاکتیں اور نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے صوبہ بلوچستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے بھی گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف کارروائیوں میں اکتالیس دہشت گردوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔