سوڈان تنازع: امارات پر خطرناک منصوبہ آگے بڑھانے کے الزامات
ایک سوڈانی اعلی عہدے دار نے خطے میں متحدہ عرب امارات کے منفی اور تخریبی کردار پر روشنی ڈالی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: سوڈان کے وزیر اعظم کے مشیر مصلح نصار نے بتایا ہے کہ ابوظہبی سوڈان کے عوام اور حکومت کے خلاف انتہائی خطرناک منصوبے کو آگے بڑھا رہا ہے جس سے پورا علاقہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، سوڈان میں خانہ جنگی اور اس کی مالی حمایت کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے لیے ریپڈ فورس نام کے چھاپہ مار فوجیوں کو استعمال کر رہا ہے۔
مصلح نصار نے کہا کہ ابوظہبی نے افریقہ کے دیگر علاقوں، حتی کہ دیگر براعظموں سے کرائے کے فوجیوں کو سوڈان لا کر اس ملک کے حصے بخرے کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امارات کی یہ سازش، اسرائيل کے ناپاک منصوبے کا تسلسل ہے جس کے تحت علاقے کے تمام ملکوں کو ٹکڑے ٹکڑے ہوجانا چاہیے اور اسی لیے سوڈان، یمن اور دیگر ملکوں میں کرائے کے فوجیوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سوڈان کے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اس علاقے کو یہودی زدہ کرنے کی سازش چل رہی ہے اور امارات بھی پوری حماقت کے ساتھ اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔
مصلح نصار نے بتایا کہ اس صیہونی منصوبے کے تحت سوڈانی شہریوں کو دارفور سے مقبوضہ سرزمینوں میں لے جایا گیا ہے۔
انہوں نے ابوظہبی کو شرپسند عنصر قرار دیتے ہوئے زور دیکر کہا کہ دارفور، سوڈان سے مربوط کسی بھی معاملے میں امارات کی موجودگی کو نہیں چاہتا۔