May ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں طلبہ کا سیو غزہ مارچ دھرنا رات گئے ختم کردیا گیا

امریکہ میں جاری طلبا تحریک کےتسلسل میں دنیا کے بہت سے ملکوں میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں کل اسلام آباد میں طلبہ کا سیو غزہ مارچ دھرنا رات گئے ختم کردیا گیا، تمام شرکاء پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستان سے موصولہ خبروں کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے۔ طلبہ کا موقف تھا کہ وہ امریکی سفارت خانے پر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں امریکہ و یورپ کے یونیورسٹی طلبہ کے دھرنوں اور مظاہروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پیشاور یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی ریلی نکالی۔طلبہ مظاہرین نے امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی حکومتوں کی جانب سے جارح صیہونی حکومت کی بےدریغ حمایت کی مذمت کی اور غزہ میں فورا جنگ بند کرنے اور مظلوم عوام تک انساندوستانہ امداد پہنچانے کا راستہ ہموار کرنے کا مطالبہ کیا۔ پاکستانی طلبہ مظاہرین نے فلسطین کی تقسیم کے راہ حل کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ اسرائیل کا وجود ناجائز ہے اور ہم اسے تسلیم نہيں کرتے۔

ٹیگس