زیادہ آمدنی والوں پر زیادہ ٹیکس لگانے کا دفاع
پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ نے زیادہ آمدنی والوں پر زیادہ ٹیکس لگانے کا دفاع کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے اسلام آباد ميں ایک پریس کانفرنس ميں کہا ہے کہ زیادہ آمدنی والوں پر زیادہ ٹیکس لگانے پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس بیس کو وسیع کرنا ہے ۔پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو تیرہ فیصد تک سطح تک لے جانا ہے۔
محمد اورنگ زیب نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ان کے ترجیحی پروگراموں میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے بدعنوانی کم ہوگی اور شفافیت بڑھے گی۔
قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پریس کانفرنس شروع ہونے سے پہلے صحافیوں نے تنخواہ دار طبقے پرٹیکس بڑھائے جانے کے خلاف اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔
محمد اورنگزیب نے صحافیوں کو بتایا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی حد اکثر شرح پینتس فیصد مد نظر رکھی گئی ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بجٹ کو عوام کے لئے سم قاتل سے تعبیر کیا ہے اور جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ بجٹ میں پھر تنخواہ دار طبقے پر ہی سارا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔