Jul ۱۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: لاہور ہائی کورٹ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کی تقرری

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق آصف علی زرداری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی ہے۔صدر نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) (13) کے تحت دی ہے۔
یاد رہے کہ 2 جولائی کو سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس محمد شفیع کو سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی تھی۔

ٹیگس