Sep ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہيں ہے، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہيں ہے اور وہ کسی بھی جماعت کی مخالف یا حامی نہيں ہیں

سحرنیوز/پاکستان: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہيں ہے اور فوج کسی بھی سیاسی جماعت کی حامی یا مخالف نہيں ہےترجمان پاک فوج نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، جب سے افغانستان میں حکومت آئی ہے فتنہ الخوارج اور دہشتگردوں کی سہولت کاری بڑھ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہيں مگر ایسے عناصر خیالی دنیا میں رہتا ہے

ٹیگس