Sep ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • الیکشن ٹربیونلز کے خلاف اپیل؛ سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ

پاکستان کی سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے خلاف دائر اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا بارہ جون دو ہزار چوبیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ فیصلے میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی کے اضافی نوٹ بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو عدالتی نظیر کے طور پر بھی پیش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے استدعا کی تھی کہ الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ ہائی کورٹ کو الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چوبیس ستمبر کو الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ٹیگس