Nov ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 7 مبینہ دہشت گرد ہلاک, 2 گرفتار

پاکستان کے صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں 7 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کر لیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کے مطابق بلوچستان کے موسیٰ خیل کے علاقے راڑشم قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کی گئی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 گرفتار ہوئے جبکہ ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا تھا جب کہ اسی روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھی آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔

ٹیگس