Dec ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستانی بحریہ کا ایک بیڑا ایران پہنچا

پاک بحریہ کا امن اور دوستی کا فلوٹیلا بندر عباس میں ایرانی بحریہ کے پہلے زون میں پہنچ گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: ہمارے نامہ نگار کے مطابق پاک بحریہ کا امن اور دوستی کا بحری بیڑہ ، جو میزائل لانچر "عظمت" ، امدادی جہاز "رصد گر" اور جنگی جہاز "دشت" پر مشتمل ہے، ایران کے جنوب میں واقع صوبے بندرعباس کے ساحل پر ایران اور پاکستان کے تربیتی اور جنگی روابط کو مستحکم کرنے اور پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے حکام کی ملاقات کے مقصد سے لنگر انداز ہوا ہے۔
پاک بحریہ کے امن اور دوستی کے فلوٹیلا کے استقبال کی تقریب میں نداجا یکم ریجن کے کمانڈر انچیف امید مغانی نے بندر عباس میں پاک بحریہ کے بحری بیڑے کی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے اس پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی دونوں بحریہ کے درمیان گہرے رشتے کا ضامن قرار دیا-

ٹیگس