ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں: مولانا فضل الرحمان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i440557-ڈونلڈ_ٹرمپ_مسلمانوں_کے_سب_سے_بڑے_دشمن_ہیں_مولانا_فضل_الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ہر مکتبہ فکر سے بات کرنے والے لوگ ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
  • ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں: مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ہر مکتبہ فکر سے بات کرنے والے لوگ ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں علما کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیا کرام نے سب سے زیادہ تکالیف برداشت کیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اگر وہ مسلمان ہوجائیں تو سب کہیں گے ہمارا بھائی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تعصب تنگ نظری کے سوا کچھ نہیں ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس وقت 21 ویں صدی میں جارہے ہیں، 19 ویں صدی سے لے کر 20 ویں صدی کے وسط تک برصغیر کی قیادت علمائے کرام کے ہاتھ میں تھی لیکن کوئی ایک ایسی مثال نہیں ملتی جہاں مسلک کا اختلاف پیدا ہوا ہو، امت بالکل متحد تھی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں تمام ممبران کو کہا کہ مجھے کسی خاص فرقے کے حوالے سے اشارہ نہ کیا کرو ہم ہر مکتبہ فکر سے بات کرنے والے لوگ ہیں، قوم کو جوڑنے اور انسانیت کی بات کرتے ہیں۔