پاکستان: امدادی سامان کے دو قافلے ضلع کرم روانہ
Jan ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
پاکستان کے ضلع کرم کے لئے امدادی سامان کے دو قافلے ٹل سے روانہ ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق ہنگو کے ڈپٹی کمشنر گوہر زمان کا کہنا ہے کہ ٹل سے کرم کے لیے 60 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا گیا جس کے بعد مزید 40 گاڑیوں کا قافلہ ٹل سے روانہ ہوگیا ہے۔ گوہر زمان کے مطابق قافلے میں آٹا، گھی، چینی، ادویات اور روزمرہ کی اشیاء شامل ہیں۔ قافلے کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کرم سامان لے جانے والے قافلوں پر 2 مرتبہ حملے ہوچکے ہیں جس کے بعد حکومت نے کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔