افغانستان کے بارے میں پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر کا بیان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i442597-افغانستان_کے_بارے_میں_پاکستان_کے_صوبہ_خیبرپختونخوا_کے_گورنر_کا_بیان
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔اور پاکستان میں زیادہ تر دہشت گردی بقول ان کے افغانستان سے ہورہی ہے۔
(last modified 2025-10-14T14:02:17+00:00 )
Mar ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • افغانستان کے بارے میں پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر کا بیان

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔اور پاکستان میں زیادہ تر دہشت گردی بقول ان کے افغانستان سے ہورہی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پاکستان میں ستر سے اسّی فیصد دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک آباد ہوں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ افغانستان سے ملحقہ بارڈر پر بھی کئی مسائل ہیں، سکیورٹی سے متعلق پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔