پاکستان اور افغانستان کی سرحدی گزرگاہ طورخم کھول دی گئی
Mar ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
پاکستان اور افغانستان کی سرحدی گزرگاہ طور خم کو ہفتوں تک بند رہنے کے بعد کھول دیا گيا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق طورخم سرحد سے پیدل آمد و رفت اٹھائیس روز بعد شروع ہو گئی ہے ۔ پاکستان کے امیگریشن عہدہ داروں نے بتایا ہے کہ صرف ویزے کے حامل مسافروں کو افغانستان آمد و رفت کی اجازت ہے۔ پاکستانی امیگریشن حکام نے اطلاع دی ہے کہ طور خم سرحدی گزرگاہ تین روز قبل تجارت کے لیے کھول دی گئی تھی۔ان کے مطابق طورخم کے راستے عام طور پر دس ہزار مسافر روزانہ آمد و رفت کرتے ہيں۔ امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیدل آمد و رفت گزشتہ روز بحال نہ ہو سکی تھی تاہم اب امیگریشن ذرائع نے بتایا ہے کہ صرف افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے۔