پاکستان بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات
Mar ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
پاکستان میں آج یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔
یوم پاکستان کی پریڈ ایوان صدر میں ہو رہی ہے جس کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری ہیں، ایوان صدر میں منعقد ہونے والی پریڈ میں غیر ملکی سفیر، اعلیٰ سول اور فوجی حکام بھی شریک ہیں۔