پاکستان: کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں آگ کی شدت برقرار + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i442868-پاکستان_کراچی_کے_علاقے_کورنگی_کراسنگ_میں_آگ_کی_شدت_برقرار_ویڈیو
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب لگی آگ 10 گھنٹے بعد بھی نہیں بجھائی جاسکی، آگ کی شدت کےباعث پانی اور فوم کے استعمال کا فائدہ نہیں ہورہا۔
(last modified 2025-10-14T14:02:17+00:00 )
Mar ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب لگی آگ 10 گھنٹے بعد بھی نہیں بجھائی جاسکی، آگ کی شدت کےباعث پانی اور فوم کے استعمال کا فائدہ نہیں ہورہا۔

سحرنیوز/پاکستان: تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کریک آئل ریفائنری کے قریب کھدائی کے دوران لگی آگ تاحال بے قابو ہے، فائر بریگیڈ کی کوششوں کے باوجود 10 گھنٹے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
فائر بریگیڈ کی کوششوں کے باوجود اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں اور واٹرٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔