پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز
پاکستان میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فورم کے انعقاد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور یہ فورم معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنے گا۔
ان کا کہنا تھا پاکستان میں کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر ہیں، معدنی ذخائر سے مستفید ہو کر نہ صرف پاکستان قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے بلکہ آئی ایم ایف کو بھی خیرباد کہا جا سکتا ہے۔ شہباز شریف نے یہ بات زور دیکر کہی کہ طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں کو معاہدوں میں تبدیل کریں گے۔
یاد رہے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوا ہے جس میں امریکا، چین، سعودی عرب، روس، فن لینڈ اور ترکیہ سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہیں۔