پاکستان کے وزیرخارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ٹیلی فونی گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i445617-پاکستان_کے_وزیرخارجہ_اور_اقوام_متحدہ_کے_سیکرٹری_جنرل_کی_ٹیلی_فونی_گفتگو
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریش اور پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہفتے نیویارک میں سلامتی کونسل کی صدارت سے متعلق سرگرمیوں کے دوران ملاقات اور تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
(last modified 2025-07-14T10:17:48+00:00 )
Jul ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیرخارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ٹیلی فونی گفتگو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریش اور پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہفتے نیویارک میں سلامتی کونسل کی صدارت سے متعلق سرگرمیوں کے دوران ملاقات اور تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق اس ٹیلی گفتگو میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی امن و سلامتی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہفتے نیویارک میں سلامتی کونسل کی صدارت سے متعلق سرگرمیوں کے دوران ملاقات اور تعاون پر اتفاق کیا۔پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور اس کے عملے کی ذمہ داریوں کی مؤثر ادائیگی کے لیے پاکستان کی مسلسل معاونت کا بھی اعادہ کیا۔