Sep ۲۹, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف ریلی

پاکستانی عوام نے " امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد" کے زیر عنوان عظیم الشان ریلی نکالی

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقاومتی محاذ کے حامیوں نے شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کی پہلی برسی پر عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا۔

 امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد" کے زیر عنوان نکالی جانے والی اس ریلی میں پاکستانی عوام کی  بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ پاکستانی عوام اسرائيل کے ساتھ سازباز کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ٹیگس