لاہور میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن 8 گھنٹے معطل، 4 پروازیں اسلام آباد منتقل
Dec ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: لاہور کا فلائٹ آپریشن 8 گھنٹے سے بند ہیں جبکہ 4 پروازیں اسلام آباد اتارلی گئیں،لاہور سے دبئی، ابوظہبی، جدہ کراچی کی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
دھند کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔
ایم 2 بلکسر سے کوٹ مومن تک بجانب لاہور بند کردی گئی۔ اسی طرح موٹر وے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی، سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بندہے۔
ادھر خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہو گئی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel