پاکستان: دو مقدمات میں علی امین گنڈاپور کے خلاف وارنٹ گرفتاری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i451066-پاکستان_دو_مقدمات_میں_علی_امین_گنڈاپور_کے_خلاف_وارنٹ_گرفتاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے 2 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
(last modified 2026-01-05T11:57:18+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے 2 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ کیسز کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کی، عدالت نے دو مقدمات میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے ہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل و دیگر ان مقدمات سے بری ہوچکے ہیں۔ علی امین گنڈاپور و دیگر کیخلاف تھانہ بھارہ کہو میں دو مقدمات درج ہیں۔