Jan ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • کراچی ؛گل پلازہ میں لگنے والی آگ ، بڑی حد تک قابو میں

پاکستان کے شہر کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر بڑی حد تک قابو پالیئے جانے کی خبریں ہيں

سحرنیوز/پاکستان:  چیف آپریٹنگ آفیسر ریسکیو عابد جلال کا کہنا ہے کہ اس وقت ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک پچھتر فیصد آگ پر قابو پایا گیا ہےرپورٹ کے مطابق عقبی حصوں کے بعد عمارت کا اگلا حصہ بھی گرچکا ہے-

سی ای او ریسکیو عابد جلال کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

 

خیال رہے کہ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ سترہ گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد چھے ہو گئی ہے، دھویں کے باعث متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے آگ کے باعث گل پلازہ کی عمارت کے دو حصے گرگئے۔

 

ٹیگس