پاکستان کے وزیر داخلہ ایک بار پھر ایران کے دورے پر
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i453116-پاکستان_کے_وزیر_داخلہ_ایک_بار_پھر_ایران_کے_دورے_پر
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر ایران پہنچے ہیں۔
(last modified 2026-06-20T11:51:54+00:00 )
Jun ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر داخلہ ایک بار پھر ایران کے دورے پر

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر ایران پہنچے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی آج ہفتہ کی صبح ایران کے مقدس شہر مشہد پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق خراسان رضوی کے گورنر غلام حسین مظفری نے مشہد کے شہید ہاشمی نژاد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سید محسن نقوی کا باضابطہ استقبال کیا۔

خراسان رضوی کے گورنر ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ حضرت امام رضا کے روضۂ مقدس کی زیارت اور ایرانی حکام کے ساتھ سیاسی مذاکرات پاکستانی وزیر داخلہ کے مشہد اور پھر تہران کے دورے کے اہداف میں شامل ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel