پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
صوبہ پنجاب میں لاہور، میانوالی شہر اور ملحقہ علاقوں، چکوال شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
اس کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور، شانگلہ، بونیر، مردان ، چارسدہ ، سوات، صوابی، کوہاٹ،کرک، ملاکنڈ، باجوڑ، ہنگو ،لوئر دیر، جنوبی وزیرستان لوئر اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں وادی نیلم جھٹکے اور مظفرآباد سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
گلگت بلتستان میں دیامر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.9 اور زلزلےکی گہرائی 178 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلےکے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
پشاور میں زلزلے کے باعث خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 5 منٹ کے لیے ملتوی کردیا گیا۔