عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کرلی
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش آسٹریلوی کروڑ پتی مالیاتی ماہر کیمرون او ریلی سے شادی کرلی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی 52 سالہ سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کر لی ہے۔ انہوں نے آئرش آسٹریلیائی فائننسر کیمرون او ریلی کے ساتھ شادی کی ہے جن کی عمر 62 سال ہے۔ دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور تقریباً ایک سال سے رابطے میں تھے۔
رپورٹ کے مطابق جمائما اور کیمرون او ریلی کی ملاقات فلموں اور ڈاکیومنٹری سے منسلک کام کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں پہلے دوست بنے اور بعد میں بات آگے بڑھی۔ کیمرون بے حد عام اور تنہائی والی زندگی گزارنے والے شخص ہیں اور جمائما بھی ان کی ذاتی زندگی کو عوامی بحث سے دور رکھنے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق جمائما اور کیمرون کی ملاقات فلموں اور دستاویزی فلموں پر کام کے دوران ہوئی۔ جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے جوڑے کی شادی کی تصدیق کی ہے جبکہ ان کی اہلیہ جمائما جونز نے انسٹاگرام پر اس موقع کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل کیمرون نے اپنے کیریئر کا ایک حصہ والد کے کاروبار میں کام کرتے ہوئے گزارا، جن میں انڈیپنڈنٹ نیوز اینڈ میڈیا اور آسٹریلوی اشاعتی ادارہ اے پی این نیوز اینڈ میڈیا شامل ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے نجی سرمایہ کاری کے شعبے کا رخ کیا اور 2000ء میں اے پی این نیوز اینڈ میڈیا کے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔
ان دونوں کی منگنی کی خبریں پہلی مرتبہ رواں سال مئی میں سامنے آئی تھیں۔
قابل ذکر ہے کہ کیمرون کے 4 بچے ہیں جبکہ جمائما کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel