صبا دو سو اڑتالیس نامی ہیلی کاپٹر کی رونمائی
Mar ۰۷, ۲۰۱۷ ۲۳:۳۵ Asia/Tehran
فوٹو گیلری
صبا دو سو اڑتالیس نامی اس ہیلی کاپٹر کی تقریب رونمائی میں، وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان بھی شریک تھے۔ وزیر دفاع حسین دھقان کا کہنا تھا کہ صبا ہیلی کاپٹر ہلکے اور درمیانے درجے کا ، ملٹی پرپز ہیلی کاپٹر ہے جس میں آٹھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔انہوں نے کہا یہ ہیلی کاپٹر، سامان کی ترسیل ، مسافروں کو لانے لے جانے، امدادی کاموں اور فضائی نقشوں کی تیاری میں استعمال ہوسکتا ہے جبکہ اسے ایئر ایمبولیس اور ایئر ٹیکسی کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے