Oct ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • صمود فلوٹیلا کے کچھ گرفتار کارکنوں نے  بھوک ہڑتال شروع کر دی

صیہونی دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے صمود فلوٹیلا میں شامل بعض کارکنوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صمود گوبل فلوٹیلا ایس جی ایف کی انتظامیہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے کارروان میں شامل جن کارکنوں کو اغوا کیا ہے، اُن میں سے کچھ نے اپنی غیر انسانی صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان افراد نے اغوا ہونے کے بعد سے ہی کھانے پینے سے پرہیز کیا۔ عبرانی اخبار یدیعوت احارونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکام نے ایس جی ایف میں شامل کارکنوں کو نکال باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ دہشتگرد صیہونی فوجیوں نے غزہ کی نجات کے لئے انسانی بنیادوں پر تشکیل پانے والے اب تک کے سب سے بڑے بحری کارروان ایس جی ایف میں شامل چار سو ستر سے زائد کارکنوں کو اغوا کر کے کتسیعوت نامی ایک جیل میں قید کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل چند ایک کشتیاں بدستور غزہ کی جانب اپنی سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس