اس طرح مناتے ہیں پالنگان میں عید نوروز کا جشن
Mar ۱۰, ۲۰۱۷ ۲۳:۴۲ Asia/Tehran
فوٹو گیلری
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر پالنگان میں عید نوروز کا جشن ہر سال کی طرح اس سال بھی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جشن نوروز میں اس علاقے کے لوگوں نے نئے اور دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کئے اور لوک موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔
نوجوانوں اور جوانوں نے بڑے بڑے ٹیلوں پر چڑھ کر اور عورتوں نے اپنی گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر نوروز کی آمد کا جشن منایا۔ اس علاقے میں جشن نوروز کی تقریبات قومی سطح پر دیدنی ہوتی ہیں ۔