ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی تقریب
Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۲۳:۵۷ Asia/Tehran
فوٹو گیلری
صدر مملکت نےاس موقع پر تین دوسرے ایٹمی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جن میں، صوبہ البرز میں سائیکلوٹرون ریڈیو میڈیسن کا پیداواری یونٹ، مقامی ٹیکنالوجی سے تیار ہونے والا انڈسٹریل ایریڈی ٹیشن سینٹر اور یورینیئم اسٹون کی کٹنگ اور اسے خالص بنانے والا یونٹ شامل ہیں۔سائیکلوٹرون ریڈیو میڈیسن ریسرچ اینڈ پروڈکشن سینٹر یورپی پارنٹر کے تعاون سے جی ایم پی معیار کے مطابق قائم کیا گیا ہے۔
ایف ڈی جی ریڈیو میڈیسن اس مرکز کی سب سے اہم پروڈکٹ ہے جو پیٹ سی ٹی اسکین میں استعمال ہوتی ہے اور ملک کے دس اسپتالوں کی ضرورت پورے کرنے کے قابل ہے۔اس مرکز میں دوسرا اہم اور اسٹریٹیجک پروڈکٹ ، جرمینیم گیلیئم جنریٹر ہے جس کی تیاری سے ایران ایسے جنریٹر تیار کرنے والا ایشیا کا پہلا اور دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے۔