صدرحسن روحانی: ایران پر امریکی دباؤ غیر موثر
Feb ۰۶, ۲۰۱۸ ۲۲:۱۹ Asia/Tehran
فوٹو گیلری
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران پر امریکی دباؤ کو غیر موثر اور اس خطے میں اپنے انسانیت دشمن اقدامات میں اس کو ناکام قرار دیا ۔ اسی کے ساتھ سعودی حکومت کو نصیحت کی کہ عقل سے کام لے اور موجودہ تخریبی روش ترک کردے
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو تہران میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران برطانیہ کے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایران پر امریکی دباؤ غیر موثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ امریکا ایران پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کرلے گا توایران پر دباؤ پڑ جائے گا۔انھوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کی حکومت اور عوام کے لئے مشکلات کھڑی کرنے کی کوششیں ہمیشہ کی ہیں۔