ایران کے وزیر دفاع کی شام میں مدافعان حرم کے جوانوں سے ملاقات
Aug ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۱:۴۴ Asia/Tehran
فوٹو گیلری
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے شام میں حضرت زینب (س) کے حرم مطہر کا دفاع کرنے والی خصوصی فورسز کی چھاونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ان فورسز کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی بہادری ،شجاعت اوراستقامت و فداکاری کی قدردانی کی اور کہا کہ آپ پر قوم فخر کرتی ہے کہ آپ ایسے تکفیری گروہوں سے نبرد آزما ہیں جو انسانیت کےدشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے تکفیری دہشتگردوں کو شکست دے کر اسلام ناب محمدی کو زندہ رکھا اور دشمنوں اور سامراجی طاقتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔