Oct ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • اربعین حسینی اتحاد و یکجہتی کی علامت

اربعین مارچ جہاں اتحاد و وحدت اور امن و آشتی کا پیغام اور اعلیٰ و ارفع انسانی اقدار کا عملی مظہر ہے، وہیں خوف و ہراس، حزن و ملال، مایوسیوں، جہالتوں اور گمراہیوں کے گھٹاٹوپ اندھیرے سے نکل کر مصباح الھدیٰ اور سفینۃ النجات تک پہنچنے کا وسیلہ بھی ہے۔

اربعین ملین مارچ نے ایک بار پھر ببانگ دہل اعلان کر دیا ہے کہ کربلا کے لق و دق صحرا میں جو مقدس خون بہا تھا وہ آج بھی انسانیت کی رگوں میں گردش کرتے ہوئے پکار پکار کر کہہ رہا ہے " ھیہات منا الذلہ"، ذلت ہم سے دور ہے اور ہم حسینی ہیں جو دشمنوں اور ظالموں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹے رہیں گے۔

ٹیگس