Jan ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • ہمدان کا گنجنامہ آبشار منجمد

دموسم سرما میں حالیہ بارش اور برفباری  کے ساتھ ہی شدید سردی کے نتیجے میں ہمدان کا گنجنامہ آبشار یخ بستہ ہوگیا جس نے اس آبشار کی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ سیاحوں کی توجہ کو اپنی طرف مبزول کیا ہے۔ 

گنجنامہ آبشار بارہ میٹر کی اونچائی کے ساتھ الوند کی پہاڑی کے دامن میں ہمدان کے مغرب میں پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر کتیبہ ھای گنجنامہ کے قریب واقع ہے۔ اس آبشار میں ہمیشہ پانی رہتا ہے اور سردیوں کے موسم میں اس آبشار سے پانی کا سلسلہ جاری و ساری رہتا ہے ، اس آبشار کے پانی کی روانی دو سو لیٹر پر سیکینڈ ہے اور اس آبشار کا پانی عباس آباد اور گنج نامہ کی پہاڑیوں سے گزرتا ہے۔

 

ٹیگس