میمند فارس میں عرق گلاب بنانے کا قدیم طریقہ
Apr ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۳:۲۵ Asia/Tehran
ایران کے صوبے فارس کے میمند نامی شہر میں گلاب کے پھول کی کٹائی اور عرق گلاب بنانے کا قدیم عمل آج بھی جاری ہے اور یہ روایت برسوں سے اسی صورت میں قائم ہے۔
میمند شہر میں سالانہ دس ہزار ٹن گلاب کے پھول کی پیداوار ہوتی ہے اور ایران میں سب سے زیادہ گلاب کے پھول میمند میں اگتے ہیں۔
میمند شہر صوبے فارس کے صدر مقام شیراز سے 120 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اس شہر کے زیادہ عوام کا پیشہ زراعت ہے۔