بیروت میں ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
Oct ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان نے اپنے دورۂ لبنان کے موقع پر لبنان کے اعلی حکام سے ملاقات کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ بیروت میں لبنان کے صدرمیشل عون سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انھوں نے کہا کہ ایران مشکل حالات میں لبنان کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔