Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • تہران میں بیس مہینے بعد نماز جمعہ کا انعقاد

ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بیس ماہ بعد پہلی بار دارالحکومت تہران کی مرکزی نماز جمعہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت کے بعد مارچ دوہزار انیس میں تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کا انعقاد روک دیا گیا تھا۔ تاہم اب نیشنل کورونا کنٹرول ہیڈ کوارٹر نے ملک گیر ویکسی نیشن مہم کی کامیابی بعد، تہران میں نماز جمعہ کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔

کورونا وائرس کی بندشوں کے باعث بیس ماہ کے وقفے کے بعد تہران کی مرکزی نماز جمعہ تہران یونیورسٹی میں، حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے اس موقع پر نماز جمعہ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے، عوام سے کورونا پروٹوکول اور طبی ہدایات پر عملدرآمد جاری رکھنے پر زور دیا۔

ٹیگس