May ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • یوم فردوسی کے موقع پر یادگار قریب کا انعقاد

پندرہ مئی نامور شاعر اور شاہنامہ کے خالق ابولقاسم فردوسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ایران میں 15 مئی کو نامور اور مایہ ناز شاعر "حکیم ابوالقاسم فردوسی" سے خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، ایک ایسے شاعر جنہوں نے دنیائے شاعری میں بلند مرتبہ حاصل کیا ۔

حکیم ابوالقاسم حسن پور علی طوسی جو فردوسی کے نام سے مشہور ہیں دسویں صدی کے نامور فارسی شاعر ہیں جو ۹۴۰ء میں ایران کے علاقے خراسان کے شہر طوس کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ۔

ان کا شاہکار "شاہنامہ" ہے جس کی وجہ سے آپ نے دنیائے شاعری میں لازوال مقام حاصل کیا۔ شاہنامہ جس کا لفظی مطلب شاہ کے بارے میں یا کارنامہ ہے۔ شاہنامہ، فارسی ادب میں ممتاز مقام رکھنے والی شاعرانہ تصنیف ہے جو فارسی شاعر فردوسی نے تقریباً۱۰۰۰ء میں لکھی۔

ٹیگس