Jul ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • کربلائے معلی میں شب عاشورا کی مجالس، لاکھوں عزاداروں کی شرکت

شب عاشورا کی مناسبت سے امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب کی یاد میں عظیم الشان عزاداری و سوگواری کا اہتمام ہفتہ کی شب کو کربلائے معلی میں کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عشاقِ حسینؑ نے شرکت کی۔

روضہ مبارک امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کے صحن و اطراف میں فضا لبیک یا حسینؑ، یا عباسؑ مدد اور ہائے حسینؑ کی صداؤں سے گونج اٹھی، اور زائرین نے سوز و گداز کے ساتھ نوحہ‌خوانی، ماتم اور سینه‌ زنی کی۔

ٹیگس