یوکرینی وزیر خارجہ کا دعوی روس نے مسترد کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/political_news-i419311-یوکرینی_وزیر_خارجہ_کا_دعوی_روس_نے_مسترد_کردیا
روس کی وزارت خارجہ نے یوکرین کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ ماسکو امن مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • یوکرینی وزیر خارجہ کا دعوی روس نے مسترد کردیا

روس کی وزارت خارجہ نے یوکرین کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ ماسکو امن مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

سحر نیوز/ دنیا: ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ یوکرینی وزیر خارجہ کا بیان کذب محض ہے کہ روس کو امن مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں۔
ماریا زاخارووا نے اطالوی اخبارات کو دیئے گئے یوکرینی وزیر خارجہ کے تازہ انٹرویو کو شور شرابہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے بیان کو سختی کے ساتھ مسترد اور اسکی مذمت بھی کرتے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے بیانات سے یوکرین کو امن نصیب نہیں ہوسکتا۔