ایران،کیوان لائف بوٹ نامی روبوٹ کی رونمائی
ایرانی ماہرین کے تیار کردہ، کیوان لائف بوٹ نامی پہلے آپریشنل روبوٹ کی رونمائی کی گئی ہے۔
کورونا وبائی بیماری کے دور میں ملک کی شدید ضرورت کے پیش نظر ایرانی ماہرین نے یہ روبوٹ ایک ماہ سے بھی کم مدت میں تیار کیا ہے کہ جس کی بدھ کے روز تہران میں رونمائی کی گئی۔
اسٹیریو ویزن ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار کیا جانے والا یہ آپریشنل روبوٹ، رکاوٹ کا پتہ لگانے والے سینسر، جسم کے درجۂ حرارت کے علاوہ خون میں آکسیجن کی سطح کا پتہ لگانے پر قادر ہے اور اس میں دوسرے سینسرز کو بھی شامل کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔
اس روبوٹ کی دیگر خصوصیات میں ڈاکٹر اور مریض کے درمیان آڈیو اور ویڈیو رابطے اور مختلف کمروں میں مریضوں کے لئے کھانا اور دوائیں پہنچانا شامل ہے۔
اسی طرح یہ روبوٹ، دیگر متعدد روبوٹ کو کنٹرول کرنے کے لئے کئی قسم کی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ متحرک سینیوں پر اینٹی سِلِپ پلیٹوں کے سسٹم سے بھی لیس ہے۔