اگر آپ ہیں موٹاپے سے پریشان ہیں تو ان چیزوں کے کھانے سے وزن ہوگا کم
Jun ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ جو لوگ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں خشک میوہ جات زیادہ کھانے پر غور کرنا چاہیے۔
محققین کا کہنا ہے کہ جو لوگ روزانہ 1.5 سے 3 اونس بادام، مونگ پھلی، پستہ یا اخروٹ کھاتے ہیں ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ کم ہوتا ہے جو خشک میوہ جات نہیں کھاتے۔
نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ خشک میوہ جات سے بھرپور غذا کھانے والے افراد نے ان لوگوں کے مقابلے میں 3 سے 16 پاؤنڈ کا وزن کم کیا جو اپنی خوراک میں خشک میوہ جات کو شامل نہیں کرتے۔
میوہ جات صحت مند چکنائی، نباتاتی پروٹینز اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ سب بھرے ہوئے پیٹ کے احساس کو فروغ دینے اور زیادہ کیلوریز کو کم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں یہ قلبی، تغذیے اور معدے کی صحت اور علمی کارکردگی میں بھی بہتر کردار ادا کرتے ہیں۔